اعتماد نیوز: مریم صفدر نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کی، جس پر انہوں نے پیپلز پارٹی بلخصوص بلاول زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اہم انکشافات کئے، جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا۔
اعتماد نیوز: مریم صفدر نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کی، جس پر انہوں نے پیپلز پارٹی بلخصوص بلاول زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اہم انکشافات کئے، جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مریم نواز نے بلاول زرداری تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے باپ کی مانتا ہے اس لئے اپنے باپ کی ہی مانے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی دین ایمان نہیں، وہ کبھی اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو کبھی حکومت کے اتحادی بن جاتے ہیں۔
اس تناظر میں، انہوں نے اہم انکشاف کیا کہ زرداری نے انہوں ڈیل دی تھی جو کہ مسلم لیگ نواز اسی وقت رد کر دی تھی۔ زرداری نے نواز لیگ کو کہا تھا کہ وہ پنجاب میں عدم اعتماد لا کر پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت ختم کر دیتے ہیں۔
اور پھر وزیراعلیٰ چوہدری پرویز کو بنا دیتے ہیں۔ لیکن میاں صاحب نے اس ڈیل کو فوراً رد کر دیا اور ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز اصولوں پر اور آئین پر سمجھوتا نہیں کر سکتی۔