سوجن اور موٹاپے میں فرق ہے۔ جیسا کہ صبح سو کر اُٹھنے پر آنکھوں چہرے اور جسم کے حصوں کا پھولا ہونا سوجن کے زمرے میں آتا ہے موٹاپے کے زمرے میں نہیں آتا۔ نیفرائٹس گردے کا ورم ہے جس وجہ سے سوجن ہوتی ہے۔
سوجن اور موٹاپے میں فرق ہے۔ جیسا کہ صبح سو کر اُٹھنے پر آنکھوں چہرے اور جسم کے حصوں کا پھولا ہونا سوجن کے زمرے میں آتا ہے موٹاپے کے زمرے میں نہیں آتا۔ نیفرائٹس گردے کا ورم ہے جس وجہ سے سوجن ہوتی ہے۔
موٹاپا غیر متوازن غذا کے استعمال سے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے جسم کے گرد چربی کی تہہ بن جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے سانس کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں۔ چلنے پھرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چربی بڑھنے سے دل پر خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے دل کی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں۔ موٹاپا بلڈ پریشیر کا مریض بنا دیتا ہے۔ تھوڑا سا کام کر کے انسان تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔
اس لئے موٹاپے اور ورم کے متعلق معلومات حاصل کرکے ہی ادویات کا استعمال کرنا چاہیے۔