نیولا ایک حیوان ہے جو چوہوں اور سانپوں کا دشمن ہے یہ ان کے بلوں میں داخل ہو کر ان کو باہر نکال دیتا ہے، یہ جانور مگرمچھ کا بھی دشمن ہے۔ کیونکہ مگر مچھ کے دانتوں میں خوراک پھنس جاتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنا منہ کھلا رکھتا ہے کہ پرندے اس کے دانتوں کی صفائی کریں۔ ایسے ہی اوقات میں نیولا مگر مچھ کے منہ کے راستے اس کے پیٹ میں داخل ہو کر اُس کی آنتیں کھا جاتا ہے۔ ایسے ہی یہ سانپوں کا بھی دشمن ہے۔