بالوں کو تیزی سے لمبا کرنا سب کی خواہش ہے۔ بالوں کا ٹوٹنا، روکھا ہونا پتلا ہونا سب آج کل عام مسئلہ ہیں جن کے لئے وہ یہ نسخہ استعمال کریں۔
بالوں کو تیزی سے لمبا کرنا سب کی خواہش ہے۔ بالوں کا ٹوٹنا، روکھا ہونا پتلا ہونا سب آج کل عام مسئلہ ہیں جن کے لئے وہ یہ نسخہ استعمال کریں۔
ایک برتن میں ڈیڑھ کپ پانی لیں اور اس میں ایک سے ڈیڑھ چمچ السی کے بیج ڈالیں اور ان کو اچھی طرح پکائیں۔ جب پانی تھوڑا کم ہو جائے تو اس کو کپڑے کی مدد سے چھان لیں۔ اور اس میں ویسلین شامل کرلیں ویسلین بالوں کو نرم کرتی ہے ان کو اچھی طرح مکس کر لیں۔ ٹھنڈا ہونے کے بعد یہ جیل کافی ہارڈ ہو جائے گا اس جیل کو نیم گرم کر کے روئی کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں۔ اور اس کو نہانے سے ایک گھنٹہ پہلے لگائیں۔
اس کے استعمال سے بال گھنے اور مضبوط ہو جائیں گے جن کے بال پتلے اور گنج پن ہو ان کو بھی یہ نسخہ راس آئے گا ۔ پندرہ دن کے استعمال سے بہتر نتائج حاصل ہونگے۔