اعتماد نیوز، لاہور: مریم صفدر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چھٹی کا دودھ یاد دلوا دیا۔
اعتماد نیوز، لاہور: مریم صفدر نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے چھٹی کا دودھ یاد دلوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق، مریم صفدر نے وزیراعظم عمران خان کو تم سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم صبح اُٹھ کر کام کرنے نہیں بلکہ لوگوں کا حق مارنے جاتے ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ تم غریب کے منہ سے روٹی اور بیمار کے منہ سے دوائی چھین ر ہے ہو۔
مریم نے کہا کہ تم لوگوں کی بجلی اور گیس کے بلوں سے کمر توڑ رہے ہو، تم لوگوں کو دن دھاڑے غائب کر رہے ہو۔
مریم صفدر نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم بنی گالہ کے 300 کنال کی اراضی سے باہر نکلو، تمہیں پتہ چلے کہ لوگ کس حال میں رہ رہے اور کیسے بھوک اور روزگار سے پریشان ہو رہے ہیں۔
مریم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو لوگ جھولیا اُٹھا اُٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں اور اس کے کان پر جُو تک نہیں رینگ رہی۔ عمران خان کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئے اور استعفی دے دینا چاہئے۔