اعتماد نیوز، لاہور: یہ تو اکثر سنا ہو گا آپ نے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے پیچھے اسٹیبلیشمنٹ ہے۔
اعتماد نیوز، لاہور: یہ تو اکثر سنا ہو گا آپ نے کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے پیچھے اسٹیبلیشمنٹ ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے، آپ کی توجہ حالیہ وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کے بیانیہ کی طرف دلواتے ہے۔ انہوں نے ایک نجی نیوز چینل کے اینکر شاکر سے کال پر انٹرویو دیتے ہوئے حیرت انگیز انکشافات کئے۔
جب شاکر صاحب نے پوچھا کہ 29 مارچ کو ہونے والے نوٹیفیکیشن میں وہ نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا تھا، جس میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کی تشکیل کی گئی تھی، تو وزیراعلٰی نے ایسا جواب دیا کہ سن کر آپ بھی دھنگ رہ جائینگے۔
وزیراعلٰی عثمان بزدار نے جواب میں کہا کہ 29 مارچ کے نوٹیفیکیشن کے بارے میں نا تو انہیں علم تھا اور نا ہی وزیراعلٰی کے سیکرٹریٹ کو، جس پر وضاحت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی کلیریکل غلطی ہو گئی تھی۔
جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ یہ کیسی کلیریکل غلطی ہوئی، جس میں باقاعدہ ایک نوٹیفیکیشن کیا گیا۔
تو بزدار صاحب کا کہنا تھا کہ انہوں نے معاملے کی جانچ کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جبکہ متعلقہ سیکرٹری کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جب ان سے مزید اس بارے میں معلومات لینے کی کوشش کی تو ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت اس بات کا جواب دینا مناسب نہیں ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا کہ آخر اس سیکرٹری کو کس نے ہدایت دی تھی کہ وہ 29 مارچ کو جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے جبکہ وزیراعلٰی کو اس بات کا علم تک نہیں؟