اعتماد نیوز، اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سرکاری طور پر ایک قانون پاس کیا ہے، جس میں پاکستان کی آرمی کے خلاف بولنے والوں کا گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔
اس منظور کئے جانے والے قانون کے تحت اگر کوئی پاکستان آرمی کو بدنام کرنے کی غرض سے کچھ کہے یا کرے گے، تو اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی، جس کے تحت 2 سال تک اندر کیا جائے گا یا پھر 5 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا۔
اس کے رد عمل میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے اس منظور ہونے والے قانون کی مخلافت کی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے سید آغا اور نواز لیگ کی مریم اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ یہ قانون پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے، جو کہ اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے۔