اعتماد نیوز، اسلام آباد: جب سے ریحام خان نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کی ہے، اسی وقت سے ریحام خان نا صرف عمران خان کی ذاتی طور پر بلکہ ان کی حکومت کی بھی مخالف ہوگئی ہے۔
اعتماد نیوز، اسلام آباد: جب سے ریحام خان نے عمران خان سے علیحدگی اختیار کی ہے، اسی وقت سے ریحام خان نا صرف عمران خان کی ذاتی طور پر بلکہ ان کی حکومت کی بھی مخالف ہوگئی ہے۔
اکثر اوقات ریحام خان عمران خان اور ان کی حکومت کو لے کر متنازع بیانات دیتی رہتی ہے، ایسے ہی ایک بیان میں انہوں نے عجیب انداز میں کہا کہ جس سے اپنی زبان نہیں سنبھالی جاتی وہ ملک کیا سنبھالے گا؟
ایک اور بیان میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملک چل رہا ہے، سب سے پہلے تو وزیراعظم کی آسامی ختم ہونی چاہئے۔ جبکہ ایک اور بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیلکٹرز جتنی محنت سے یہ حکومت لائے تھے اب اسے ہٹانے کے لئے بھی اتنی ہی محنت کر رہے ہیں۔
جبکہ ایک اور جگہ تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان منافق آدمی ہے، اس کی بیگم نے اس سے شادی کرنے کے لئے اپنی شوہر کو چھوڑا تھا۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ایسا کرنے کی لئے ان کو کس فلم نے متاثر کیا تھا؟