جمعرات کے روز بھکاریوں کا ایک گروپ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہو گیا، جس نے سیکیورٹی کے حوالے سے شدید سوالات اٹھائے۔
جمعرات کے روز بھکاریوں کا ایک گروپ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں داخل ہو گیا، جس نے سیکیورٹی کے حوالے سے شدید سوالات اٹھائے۔
تفصیلات کے مطابق بھکاری زیادہ تر خواتین ایک کار میں لفٹ حاصل کر کے ہوائی اڈے میں داخل ہوئیں اور ایئر پورٹ کے چاروں طرف بکھر گئیں۔
ایک کار کے ڈرائیور کے مطابق بھکاریوں نے ہوائی اڈے پر لفٹ طلب کی تھی۔ شہری نے بھکاریوں کی گاڑی سے نکلتے ہوئے ویڈیو بنائی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھکاریوں کے داخلے نے سیکیورٹی پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ہوائی اڈے کے منیجر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھکاریوں کو متعدد بار گرفتار کیا گیا اور پولیس کے حوالے کیا گیا۔