ڈاکٹر عائشہ بتاتی ہیں کہ گرم پانی میں لیموں ڈال کر پینے سے وزن کم ہوتا ہے یا نہیں:
لیموں کے اندر چربی پگھلانے کی خصوصیات تو پائی جاتی ہیں، لیکن ہر شخص کا جسم دوسرے شخص سے الگ ہوتا ہے اس لئے لازمی نہیں کہ جو چیز ایک کے لے اثر انداز ہے وہ دوسرے کے لئے بھی اثر انداز ثابت ہو۔
کئی مردوں میں دیکھا گیا ہے کہ لیمن کا پانی نہار منہ پینے سے ہارمونز بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں، اس لئے مردوں کو لیموں پانی پینے سے گریز کرنا چاہئے۔
لیموں پانی اگر پیا بھی جائے تو صرف 15 دن تک اثر انداز کرتا ہے اس کے بعد زیادہ اثر بھی نہیں کرتا۔
جن لوگوں کو تیزابیت کا مسئلہ ہے، معدے میں جلن ہوتی ہے تو ان کو لیموں بری طرح اثر انداز کرسکتا ہے۔
اس کے فائدے بھی بہت ہیں جیسے یہ سکن کے لئے بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ اس کے اندر اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ تو جن کو جلد سے متعلق مسئلے مسائل ہیں وہ اس کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن مناسب مقدار میں۔
جن لوگوں کو بے وقت بھوک لگتی ہے وہ لیموں پانی کے اندر تخم ملنگا ڈال کر ایک صحت مند جوس کے طور پر اس کو پی سکتے ہیں۔