راولپنڈی رنگ روڈ معاملے کی انکوائری کا معاملہ جیسے ہی باہر آیا تو سب سے زیادہ اس میں جس نام کا تبصرہ تھا وہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری ہیں، جو کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے اورسیز پاکستانی بھی ہیں۔

تاہم یہ خبر سامنے آئے کہ ذلفی بخاری ہمراہ اپنے 3 ساتھیوں کے خصوصی طیارے سے آج صبح پاکستان سے روانہ ہوگئے ہیں اور وہ پاکستاس سے دبئی گئے ہیں۔
جبکہ اس سے پہلے انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی بھی دے دیا ہیں۔ اس سے پہلے ان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کی طرح ملک سے نہیں بھاگے گے بلکہ ان کا مطالبہ تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے تاکہ اگر وہ ملک سے باہر جانا بھی چاہئے تو نا جاسکے۔
لیکن آج صبح پیش رفت سامنے آئی ہے کہ اس کے بعد پارٹی کے لوگوں نے ہی ذلفی بخاری کو شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیا ہے۔ اور اس بات کا تاثر دیا جا رہا ہے کہ ذلفی بخاری روالپنڈی رنگ روڈ معاملے میں ملوث ہیں۔
دوسری طرف ذلفی بخاری یا حکومت کی طرف سے اس بارے میں کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔