اعتماد نیوز ڈیسک: کرونا وباء کے کیسز میں پھر تیزی آنا شروع ہو گئی جس کے باعث وزارت صحت نے ملک کے پانچ شہروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں 30 اگست سے 5 ستمبر تک کورونا کیسز کی شرح 6 سے 8 فیصد رہی ہے۔ ملک بھر میں 28 فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ پاکستان کے 5 شہر کورونا کے باعث ہائی الرٹ ہیں۔ کورونا کے باعث ہائی الرٹ شہروں میں میرپور، مظفر آباد، مردان، پشاور اور لاہور شامل ہیں۔