اللہ اس حکومت سے جان چھڑوائے،حمزہ شہبازکا آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے فیصلے بارے بھی اہم دعویٰ

    لاہور (اعمتاد نیوز) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے،آٹا، گھی، چینی اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت ایک عذاب ہے اللہ تعالی اس سے جان چھڑائے،آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت کا فیصلہ تھا۔

     

     

    Advertisement

    چار سال کے بعد بھی الزامات اپوزیشن کو دیئے جارہے ہیں،تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر اب مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے،ریپ کے کیسز عام حکومت امن و امان میں ناکام کیونکہ پولیس کو رشوت سے لگایاجاتاہے،آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، حکومت کی کوئی کورونا پالیسی نہیں جس پر ریڈ لسٹ میں ڈالا جاتاہے، فارن فنڈنگ اور ہیلی کاپٹر کیس کا ملزم عمران خان ہے،بنی گالہ کا محل چند لاکھ سے ریگولرزائز لیکن غریب کی جھونپڑی ناجائز تجاوزات سے گرا دیتے ہیں،

     

    ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے شرم کریں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہبا زنے کہاکہ آج پاکستانی قوم ایک ایسے دور سے گزر رہی ہے،آٹے گھی چینی کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں،پچاس لاکھ گھر اور نوکریاں کہاں ہیں،ان کے پروجیکٹس میں اربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے،ڈینگی کو لوگ بھول گئے تھے آج پھر پھیل رہا ہے، اللہ تعالی اس عذاب سے جان چھڑائے۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہاکہ مفاہمت کیا ہے کہ دوسال جیل میں چلے جائیں،مفاہمت یہ ہے کہ ہمیں پلینگ فیلڈ ملے، مفاہمت کا مطلب یہ ہے کہ آنے والا انتخاب میں سب کو پلینگ فیلڈ ملے۔انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت کا فیصلہ تھا۔ پی ٹی آئی حکومت کے عذاب سے نجات دلانا ہوگی۔

     

     

    Advertisement

    عوامی رابطہ مہم سبز باغ چکنا چور ہوگئے ایسے ملک آگے نہیں چل سکتا سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ قوموں کی زندگیوں میں وقت آتا ہے کہ قومی مفاد ذاتی مفاد سے آگے رکھنا چاہیے۔ مجھے دکھ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چلی گئی،اس حکومت کے ہوتے ہوئے اتحاد اتفاق ناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ چار سال کے بعد بھی الزامات اپوزیشن کو دیئے جارہے ہیں،تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل بیٹھ کر اب مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے۔پنجاب حکومت میوزیکل چیئرمین بن گئے ایک دن میں اٹھارہ کمشنر اور چیف سیکرٹریز تبدیل ہوتے ہیں۔ریپ کے کیسز عام حکومت امن و امان میں ناکام کیونکہ پولیس کو رشوت سے لگایاجاتاہے،آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    حکومت کی کوئی کورونا پالیسی نہیں جس پر ریڈ لسٹ میں ڈالا جاتاہے، حکومتی وزرا کہتے دنیا بھر میں مہنگائی ہے لیکن پاکستان کی معیشت زمین بوس ہو چکی ڈالر ایک سو ستر روپے کا ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ فارن فنڈنگ اور ہیلی کاپٹر کیس کا ملزم عمران خان ہے بنی گالہ کا محل چند لاکھ سے ریگولرزائز لیکن غریب کی جھونپڑی ناجائز تجاوزات سے گرا دیتے ہیں، ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے شرم کریں۔

     

    Advertisement