پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا ،حمزہ شہباز نے تین بار پی پی کے ٹکٹ پر جیتنے والے ایم پی اے کو توڑ لیا

    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) حمزہ شہباز نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ اڑا دی ، پی پی کے ٹکٹ پر تین بار ایم پی اے منتخب ہونے والےاسحاق بچا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

    نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق اسحاق بچا 1988، 1993اور 2002کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے منتخب ہوئے ، اسحاق بچا پیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکنوں میں شمارہوتے تھے ۔

    خانیوال سے سال 2008میں ایم پی اے رہنے والے جمیل شاہ ، مظفر گڑھ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر اختر گوپانگ اور ملتان سے بریگیڈیئر (ر) قیصر نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت شمولیت اختیار کرلی ۔

    Advertisement

    سابق ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور ساتھیوں کے ساتھ ن لیگ کے قافلے میں شمال ہو گئے ۔