عمران خان کی ایک اور وکٹ، ڈاکٹر عام لیاقت نے بڑا اعلان کر دیا

    پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے۔

     

     

    Advertisement

    کراچی (اعتمادنیوزڈیسک) کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔

     

     

    Advertisement

    عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مستعفی ہونے کی اطلاع دی تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کی وجہ نہیں بتائی۔عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘قومی اسمبلی سے استعفیٰ ارسال کردیا ہے، اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو ۔ اللہ حافظ’۔ یاد رہےکہ ماضی میں عامر لیاقت حسین کراچی کے مسائل پر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں جب کہ انہوں نے کراچی کے مسائل پر مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا تھا لیکن وزیراعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے استعفے کا فیصلہ واپس لیا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے ڈاکٹر عامر لیاقت عمران خان سمیت پی ٹی آئی کو فرنٹ فوٹ پر آکر ان کا دفاع کرتے تھے اور پاکستان میں تبدیلی لانے کے لئے بہت پر امید تھے۔

     

     

    Advertisement

    تاہم مذکورہ اعلان نے سب کو پریشان کر دیا ہے کہ ایسی کیا وجہ بنی جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت کو استعفی ہی دینا پڑ گیا۔

     

     

    Advertisement