آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

    اسلا آباد (اعتمادنیوزڈیسک) منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیراورگلگت بلتستان کے کچھ اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پشت باجوڑ87، خارباجوڑ45، چراٹ21، بونیر08، بالاکوٹ06، پشاور(سٹی)05، مردان03،

     

    Advertisement

     

    کاکول، کوہاٹ، تخت بائی، پاراچنار02، کالام01، پنجاب: کوٹ ادو31، بہاولپور(ائیرپورٹ31، سٹی18)، سیالکوٹ(سٹی)21، بہاولنگر17، اٹک12، ساہیول10، اسلام آباد (سیدپور05، گولڑہ04، زیروپوائنٹ، ائیرپورٹ01)، اوکاڑہ04، ناروال، ٹوبہ ٹیک سنگھ03، شورکوٹ01 اور گلگت بلتستان: بونجی میں01ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی اورشہیدبینطیرآبادمیں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

     

    Advertisement