مجھے عمران خان کی وجہ سے یہ کام کرنا پڑا، چوہدری نثار نے پہلی مرتبہ حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا

    سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ سے استعفیٰ دینے کی وجوہات بتائی ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ان کے استعفیٰ کی وجہ عمران خان تھے کیونکہ میں چاہتا تھا۔

     

     

    Advertisement

    کہ عمران خان کو آبپارہ سے آگے جانے کی اجازت نہ دی جائے لیکن اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت دی جس پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ انہوں نے رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو عمران خان

     

     

    Advertisement

    اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا جبکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک انچ بھی آبپارہ سے آگے آئیں۔ ۔

     

     

    Advertisement

    چوہدری نثار کے مطابق اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے ان کی یعنی وزیر داخلہ کی مرضی کے خلاف دھرنے والوں کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی جس پر استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے سال 2018 کے انتخابات سے قبل 34 سالہ رفاقت کے بعد مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، پارٹی سے رخصت ہونے سے پہلے انہوں نے کھلے عام شریف برادران کے فیصلوں پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، آخری مرتبہ وہ بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کے وقت دیکھے گئے تھے

     

     

    Advertisement

    ۔ چوہدری نثار اور شریف برادران کے درمیان اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آئے تھے جب سابق وزیر نے کہا تھا کہ وہ انتخابی ٹکٹ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ’خاندانی جماعت‘ بننے پر بھی تنقید کی تھی

     

     

    Advertisement