Headlines

    سکول کھولنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور شروع: وزارت تعلیم

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

    اعتماد نیوز کے مطابق اسکول کھولنے کے معاملے پر اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، مدارس اور پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔ اس معاملے پر وزارت صحت کے ساتھ بھی میٹنگ رکھی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ڈیٹا کو بھی مدنظر رکھا ہوا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو۔ گیلپ سروے کے مطابق احتیاطی اقدامات کے تحت اسکولز کھلنے پر 70 فی صد والدین نے بچوں کو اسکولز بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لینے کے لیے پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کروں گا۔

    Advertisement