اسلام آباد ( اعتماد نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ زبیر عمر سے منسوب نا زیبا ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سابق گورنر سندھ کراچی کے اواری ہوٹل میں رنگ رلیاں منایا کرتے تھے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ لیگی رہنما نے خود سے منسوب وائرل ویڈیو کو جھوٹا اور انہیں بدنام کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر سے منسوب وائرل نا ز یبا ویڈیو کے معاملے پر اواری ہوٹل انتظامیہ نے بھی موقف دے دیا۔ اواری ٹاورز ہوٹل کراچی کی جانب سے اپنے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ اواری فیملی، اواری ہوٹلز، اس کے ایگزیکٹوز اور ٹیم ممبرز اس بات کی وضاحت ضروری سمجھتے ہیں کہ ان کے براہ راست یا بالواسطہ علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ کمروں میں خفیہ کیمرے نصب ہیں۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کمرے کے اندر رکھے ہوئے کیمرے سے کچھ ریکارڈ ہوا ہے تو یہ غیر قانونی طور پر کیا گیا ہے، نہ تو ہمیں اس کا علم ہے اور نہ ہی یہ ہماری مرضی سے ہوا۔ اواری گروپ کبھی بھی جا سو سی کرنے یا اپنے مہمانوں اور گاہکوں کی پرائیویسی میں خلل کی اجازت نہیں دیتا۔ دوسری جانب عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ، ہسپتال سے نئی تصویر منظرعام پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ جاری نئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف کی حالت انتہائی تشویشناک ہے انہیں گلے اور ناک میں نلکیاں لگی ہوئی ہیں، تصویر شیئر کرنے کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمر شریف کی حالت انتہائی خراب ہے اور انہیں عوام کی دعائوں کی اشد ضرورت ہے ۔ اداکارعمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی طبیعت میں کل سے مزید بہتری نہیں آئی۔
دوسری جانب لاہور کے طالب علم نے کلاس روم میں ویڈیو اسنیپ چیٹ پر اپ لوڈ کی، امریکہ اور انٹرپول کی اطلاع پر فوراً پکڑ لیا گیا۔