پاک فوج کے نوجوان کیڈٹ کی سوارڈ آف آنر لینے کے بعد والدہ کے قدم چومنے کی تصویر وائرل

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک)صوبہ بلوچستان کے نوجوان کیڈٹ نےایک سو چوالیسویں پی ایم اے لانگ کورس کے سوارڈ آف آنرمیں کامیابی کے بعد اپنی والدہ کے قدم چوم لیےجس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق ، بی ایس یو او بٹالین سینئر انڈر آفیسر 144 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے عثمان انور بلوچ کو 9 اکتوبر کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کیلئے اعزاز سے نوازا گیاجس کے بعد نوجوان کیڈٹ نے اعزاز کی خوشی میں ماں کے قدم چومے جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس کے اس عمل کو قابل تحسین قرار دیا ہے ۔

     

     

    Advertisement

     

    واضح رہے کہ ضلع نوشکی کا عثمان یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بلوچ ہیں، جس سے نہ صرف ملک بلکہ بلوچستان کا سر بھی فخر سے بلند ہوگیا۔عثمان انور بلوچ کے والد ریٹائرڈ فوجی ہیں جبکہ دو بھائی وہ بھی پاک فوج کا حصہ ہیں ۔ عثمان کی کامیابی نے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

     

    Advertisement

     

    دوسری طرف خبر ہے کہ عائشہ اکرم نے اپنی مرضی سے قابل اعتراض ویڈیوز بنوائیں پولیس کا ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

     

    Advertisement

     

     

    لاہور مینار پاکستان گریٹر پارک کیس میںاہم ترین پیشرف سامنے آگئی ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے گرد بھی قانونی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹک ٹاکر کی قابل اعتراض ویڈیو مرضی سے بنوانے پر کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    Advertisement

     

     

    پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرضی سے ویڈیوز بنوانا اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرناقانوناً جرم ہے ، ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ریمبو کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، پیکا ایکٹ کے تحت ریمبو اور عائشہ کو سات سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    دوسری جانب گریٹر اقبال کیس سے جڑے کرداروںعائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آ گئی ۔مبینہ ویڈیو میں موبائل اور رقم کا غلط بیان دینے کی منصوبہ بندی کی گفتگو کی جارہی ہے ۔

     

     

    Advertisement

    مبینہ آڈیو کے مطابق عائشہ کی جانب سے یہ کہا جارہاہے کہ ایف آئی آر میں موبائل نہیں لکھا ہوا اور تھوڑے سے پیسے لکھیں ہیں۔ لڑکی کا ساتھی ریمبو کہتا ہے کہ انہیں یہ کہوں گا موبائل ڈیڑھ لاکھ کا لیا ایپل آئی ڈی بنانا تھی ۔مبینہ آڈیومیں عائشہ کو ریمبو کو تاکید کرتے ہوئے سنا جا سکتاہے کہ کہنا میڈم کا فون ڈیڑھ پونے دو لاکھ کا تھا ،تم کہنا میڈم نے لیا تھاان کو پتا ہو گا ،ان کا فون تھا وہ شوٹ کرتی تھیں ۔ ریمبو اس کے جواب میں کہتا ہے او کے میں کہہ دوں گا۔

     

     

    Advertisement