پاکستانی حکومت اب اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ بھارت کا سہارا لینا پڑا، حکومت کا تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا انوکھا منتق

    ڈاکٹر شہباز گل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں اضافہ کا انوکھا منطق پیش کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) مورخہ 16 اکتوبر کی صبح کو پاکستان کی عوام کو حکومت وقت کی طرف سے نہیں ایک نہیں بلکہ دو دو تحفوں سے نوازا گیا۔

     

     

    Advertisement

    ایک تو گھی کی قیمتوں میں 109 روپے تک اضافہ کر دیا گیا دوسرا پٹرول کی قیمت میں پھر سے 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔ جس غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    اب بات کرتے ہے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ جناب ڈاکٹر شہباز گل کے بیان کی، جنہوں نے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی انوکھی منطق پیش کر دی۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ ہندوستان میں تیل کی قیمتیں پاکستان سے دوگنی۔ دونوں ملک تیل باہر سے خریدتے ہیں۔ دونوں ڈالر میں خریدتے ہیں۔ دونوں ڈالر میں ایک ہی قیمت پر خریدتے ہیں۔ لیکن ہندوستان میں تیل کی قیمت دوگنی ہے – فی شہری قوت خرید بھی ہندوستان میں پاکستان سے کہیں کم۔غربت بھی وہاں کم۔ لیکن تیل کی قیمت دوگنا ہے۔

     

     

    Advertisement

    افسوس اس بات کا ہے کہ اب حکومت کو اپنی مہنگائی کا جواز پیش کرنے کے لئے بھارت جیسے ملک کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

     

     

    Advertisement