ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کا اعزاز نیازی سرکار نے حاصل کرلیا ، جے یو آئی

    اسلام آباد (اعتمادنیوزڈیسک) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کا اعزاز نیازی سرکار نے حاصل کرلیا ہے۔ترجمان جے یو آئی۔

     

     

    Advertisement

    نے اپنے بیان میں کہاکہ تحریک انصاف واقعی مہنگائی کا سونامی ثابت ہوگئی ہے،عمران نیازی کے دور حکومت میں مہنگائی کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں ہوئی۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ آئی ایم ایف کے مسلط فیصلوں کو من وعن قبول کرنے کا نتیجہ مہنگائی کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ پٹرول ،ڈیزل ،بجلی اور اشیائے خورد ونوش میں بے پناہ اضافہ نااہل حکمرانوں کی نالائقی کا ثبوت ہے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیاہے،حکومت اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ عوام کو ان نالائق حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے میدان میں آنا ہوگا،اگر یہ لوگ حکمران رہیں تو پھر وطن عزیز کا اللہ ہی حافظ ہے۔اسلم غوری نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں منظم طریقے سے کی گئی دھاندلی کہیں مہنگائی کی آڑ شورش بپا کرکے آمریت کی راہیں ہموار کا کرنے کا منصوبہ تو نہیں ؟

     

     

    Advertisement

     

    یہاں پر یہ بات بھی قابل غور ہے کہ پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہے مسلسل اور بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس سے ہر چیز کی قیمت میم اضافہ کی وجہ سے مہنگائی ہو رہی ہے۔

     

    Advertisement