ہمارا اُردو کا قاعدہ الف انار یعنی ایک ایسے مزیدار پھل سے شُروع ہوتا ہے جسکا ذکر رب کائنات نے قُرآن میں 3 دفعہ فرمایا ہے اور ہمیں دعوت دی ہے کہ اسے دیکھیں، یہ ایک جیسا ہے مگر مختلف ہے اور جب یہ پک جائے تو اسکے فروٹ میں یقین رکھنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں اور فرمایا کہ یہ جنت کا پھل ہے۔اس آرٹیکل میں جنت کے اس پھل کے چھلکے کے 11 ایسے فائدے ذکر کیے جائیں گے جنہیں جانکر آپکو اس کی افادیت کا اندازہ ہوگا اور آپ اسے کچرے میں پھینکنے کی بجائے استعمال کرنا پسند کریں گے۔نمبر 1 گلا خراب یا گلے میں خراش وغیرہ کے لیےآگر آپکا گلہ خراب ہے یا گلے میں سوزش وغیرہ ہے۔
یا ٹانسلز کا مسلہ ہے تو انار کا چھلکا آپ کی راحت کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس چھلکے کی اینٹی بیکٹریل خُوبیاں گلے کی انفیکشن وغیرہ کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔استعمال کے لیے دُھوپ میں خُشک کیے ہُوئے چھلکے کا پیس کر پاوڈر بنا لیں اور اس پاوڈر کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر اُبال لیں اور پھر اس پانی سے غرارے کریں۔
نمبر 2 دل کی صحت کے لیےانار کے چھلکے میں موجود اینٹی آکسائیڈینٹس دل کی خطرناک بیماریوں کو پیدا ہونے سےروکنے کی صلاحیت رکھتےہیں اور دل کی صحت کے لیے انتہائی مُفید چیز ہیں، دل کی تقویت کے لیے ایک چمچ انار کے دُھوپ میں خُشک چھلکے کا پاوڈر نیم گرم پانی میں مکس کر کے پی لیں، یہ آپکا کولیسٹرال لیول کم کرے گا، سٹریس میں کمی لائے گا اور دل کو صحت کو بحال کرے گا۔