لاہور( اعتماد نیوز ڈیسک) تیل کی قیمتوں کے موازنے کے حوالے سے مختلف ریسرچ اداروں کی رپورٹس سامنے آگئیں جس کے مطابقسستے تیل کے حوالے سے فہرست کے مطابق پاکستان کا شمار پہلے 168ممالک میں 28ویںنمبر پر تھا جو اب 33ویں نمبر ہوگیا ہے جس کا مطلب ہے کہ 135ممالک ایسے ہیں جہاں پٹرول پاکستان سے مہنگا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ فہرست میں وینزویلا میں تیل سب سے سستا ہے دوسرے نمبر پر ایران،تیسرے نمبر پر شام ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر افغانستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں تیل پاکستان سے بھی سستا ہے اور اس فہرست میں افغانستان 23ویںنمبر پر ہے۔بھارت،بنگلہ دیش،چین اور روس،جاپان،امریکہ اور سری لنکا بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں تیل پاکستان سے زیادہ مہنگا ہے جبکہ ہانگ کانگ وہ ملک ہے جہاں تیل سب سے زیادہ مہنگا ہے۔
معاشی تجزیہ نگار و ںکے مطابق ہر ملک کے شہریوں کی قوت خرید کو دیکھنا ضروری ہے اگر کسی ملک میں تیل مہنگا ہے لیکن اس ملک کے شہریوں کی آمدن زیادہ ہے اور ان کی قوت خرید زیادہ ہے تو اس ملک میں تیل مہنگا ہوکر بھی اس ملک سے سستا ہے جہاں شہریوں کی قوت خرید کم ہے۔