حکومت کا صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضروریہ آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لانے کا اعلان

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضروریہ آٹا، چینی، دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی خبروں کے حوالے سے قانون بنا کرکابینہ کے حوالے کر دیا ہے، 2018 سے کہہ رہا ہوں کہ بنیادی سیاسی اصلاحات کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا، میڈیا اور عدالتی اصلاحات لازمی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    فوادچوہدری نے کہا کہ صحت، تعلیم اور چار بنیادی اشیاء ضرورت آٹا، چینی،دال اور گھی پر بڑا ریلیف لا رہے ہیں، خیبر پختونخواہ کے بعد اب پنجاب کا ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک ہر سال صحت کارڈ کے ذریعے حاصل کر سکے گا، یہ پروگرام دسمبر میں شروع ہوگا اور مارچ تک پورے پنجاب کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔

     

     

    Advertisement

    وزیراطلاعات نے بتایا کہ اس گیم چینجر ہروگرام کے ذریعے اب بہترین علاج غریب ترین سے متوسط طبقے تک ہر فرد کو میسر ہو گا، صحت کارڈ آپ اپنی مرضی کے کسی بھی ڈاکٹر یا اسپتال میں استعمال کر سکیں گے، صرف سرکاری ہی نہیں پرائیویٹ ڈاکٹر اور اسپتال بھی اب آپ کے علاج کیلئے بلامعاوضہ میسر ہوں گے۔

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف سونا کی قیمت نے پھر اڑہان پکڑ لی ہے جبکہ ڈالر بھی تیز رفتاری سے بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے پٹرول کے ساتھ ساتھ دوسری اشیاء خورد ونوش کی اشیاء میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

     

    Advertisement