لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کی پاکستان سے سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر واپس جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے لیے کہے گئے الفاظ کی گونج ایک بار پھر تازہ ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان آنے کے بعد سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنانے کے بعد واپسی پر 20 ستمبر کو رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کو اپنے ویڈیو بیان میں تنبیہ کی تھی۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا تھا کہ کوئی رعایت نہیں برتیں گے،
پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنا غصہ نکالے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان کا پہلا ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر ہیں۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔
شاہد آفریدی نے افغانستان کی ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار برتری پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں افغانستان کی کارکردگی شاندار رہی، اس ٹیم میں کچھ سنجیدہ میچ ونر، معیاری بلے باز اور عالمی معیار کے اسپنرز ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سب سے بہترین پرفارمنس مجیب کی رہی،