نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی ٹھیک کر دی گئی ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لے آئیں اور پاکستان کو فتح نصیب ہوئی،

     

     

    Advertisement

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ کے 134 رنز کے تعاقب میں پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر نیوزی لینڈ سے میچ جیت لیا ۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز شارجہ میں کھیلے جارہے ہیں ۔ کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

     

     

    Advertisement

    واضح رہے کہ نیوز ی لینڈ نے پاکستان کو مقررہ 20 اوورز میں جیتنے کے لئے135کا ہدف دے دیا۔ پاکستان اور نیوز ی لینڈ کا یہ میچ خاص طور پر ایک بڑے مقابلے کے طور پر لیا جارہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت د ی تھی ۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں میچ کھیلنے آئی تھی مگر عین وقت پر اسٹیڈیم چھوڑ کر واپس چلی گئی اور وجہ بتائی گئی کہ سکیورٹی خدشات ہیں۔

     

     

    Advertisement