وہی ہوا جس کا خدشہ تھا،پیٹرول کی قیمتوں میں پھرہوشربا اضافہ۔۔۔پاکستانیوں کی چیخیں نکل گئیں

    اسلام آباد ( اعتماد نیوز ڈیسک) یکم نومبر 2021 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔

     

     

    Advertisement

    ذرائع کے مطابق ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی تاریخی بے قدری کے باعث یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔دوسری جانب اوگرا ذرائع نے بتایا کہ یکم نومبر سے پیٹرول 8 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 9 روپے اور مٹی کا تیل 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے ۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔

     

     

    Advertisement

     

    واضح رہے کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں۔

     

    Advertisement

     

     

    یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ جیسے ہی سعودی عرب نے پاکستان کو امداد دی، اگے ہی دن پاکستان روپے کی قدر میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ واقع ہو گیا۔۔۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement