برجیس طاہر نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر، ایم این اے چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف آئندہ ماہ وطن پہنچیں گے ائیر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نئ یہ تب بتایا جب وہ سانگلہ ہل میں مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے بعد جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت نے عوام کو مہنگائی کی چکی میں ٹھونس کرلوٹ مار کی تمام حدیں پارکر دی ہیں آٹا چینی، پٹرول اور بجلی چوروں نے میرے ملک کا ستیا ناس کر دیا، آٹا، چینی، ادویات میں اربوں روپے کھا گئے عمران خان صرف چور نہیں بہت بڑا ڈاکو ہے جس نے میرے ملک کے 3 ائیر پورٹ اور3 موٹر وے لاہور سے اسلام آباد سے پشاور اور پنڈی بھٹیاں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے پاس گروی رکھ دئے ہیں تاکہ مزید قرضہ لیا جاسکے سمجھ نہیں آرہی کہ یہ ملک کے ساتھ کیا کرنا چاہتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے میرے ملک کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے آئندہ ماہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف وطن واپس پہنچیں گے ان کا پرتپاک استقابل کیا جائے گا اور انشااللہ ملک کے چوتھی بار وزیر اعظم بنیں گے،ایم این اے نے سابق ڈی جی آئی ایس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشدسے پریشر پر نواز شریف کے خلاف فیصلہ لیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    یار رہے جب سے سابقہ وزیراعظم نواز شریف پاکستان سے باہر علاج کی غرض سے گئے تب سے ان کے واپس آنے کا کوئی بھی پلان شئیر نہیں کیا گیا۔ تاہم اس خبر کی بھی تصدیق ابھی تک نواز لیگ آفیشل میڈیا سے نہیں کی گئی۔

     

     

    Advertisement