شعیب ملک اور عائشہ عمر کی ورزش کرتے نئی تصویر وائرل، صارفین کا دلچسپ ردعمل

    کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستن کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ۔

     

     

    Advertisement

    گزشتہ دنوں قومی مشہور کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کا ایک میگزین کے لیے کرایا گیا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا، جس لوگوں نے آرے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا صارفین نے جہاں فوٹو شوٹ کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    اس کے ساتھ ساتھ، اب اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک نئی تصویر شیئر کر دی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی تصویر میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کو ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے بہت سے صارفین نے شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ دی دی دیکھو زرا جی جا جی کو ۔ ایک اور صارف نے شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بھائی صاحب یہ کس لائن میں آگئے آپ۔ جبکہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طرف سے اس پر ابھی تک وضاحت نہیں آئی۔

     

     

    Advertisement