لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) اچانک ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک ٹریفک وارڈن نے ضعیف العمر شخص کی مدد کرتے ہوئے ہمدردی و فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کردی۔
تفصیلات کے مطابق، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے ضعیف العمر شخص کو کندھوں پراٹھا کر سڑک پار کروائی۔
دراصل لاہور میں ایک بزرگ شہری گھبراہٹ میں روڈ عبور نہیں کر پارہا تھا کہ اسی دوران بزرگ شہری کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے وارڈن فوری مدد کو پہنچا اور کندھوں پر بٹھا کر انہیں سڑک پار کرائی۔