اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے ، کشمیری جشن کیوں نہ منائیں؟ ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور شیر کشمیر میڈیکل کالج کے طلباء کیخلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان کی جیت کشمیر کی جیت ہے تو وہ جشن کیوں نہ منائیں؟ ۔ انہوں نے کہاکہ مودی جنتا کی ایسی ناروا حرکتوں دے آزادی کی امید بڑھ رہی ہے۔