اسلام آباد(اعتماد نیوز ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
اسلام آباد(اعتماد نیوز ڈیسک) پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے پٹرول کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ل، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کی مارجن نہ بڑھانے کی صورت میں 5 نومبر سے سپلائی بند کرنے کا عندیہ دے دیا، اگر فوری طور پر مارجن نہ بڑھایا گیا تو کاروبار بند کردیں گے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے ڈیلرز مارجن 5 فیصد کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا۔ جبکہ ان کا مطالبہ ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز مارجن قیمت فروخت کا 6 فیصد کیا جائے۔
خان نے کہا کہ ڈیلرز اپنے اپنے علاقوں میں اضافہ جو کرسکتے ہیں وہ کریں، وزیر توانائی کی دعوت ملی ہے مگر ان سے نہیں ملوں گا، حکومت اعلان کرے کہ ڈیلرز کے مارجن میں اتنا اضافہ کریں گے، اب خاموش نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ہمارا مارجن بھی کم ہوگا، حکومت ٹیکسز اورلیوی میں عوام کو سہولت دے سکتی ہے، حکومت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو متعلقہ لوگ ہمارے ساتھ بٹھائے۔ آج کل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور ہر کوئی رو رہا ہے کیوں کہ لوگوں کا گزارا نہیں ہو رہا غریب غریب سے غریب تک ہو تا جا رہا ہے اور امیر امیر سے امیر تر ہوتا جا رہا ہے لوگ عمران خان سے درخواست کر رہے ہیں کہ خدارا مہنگائی کم کریں۔
دوسری جانب حکومت کا یہ فیصلہ فی الحال رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر بڑھ رہی جسکہ وزن حکومت اس ماہ خود اٹھائے گی۔