دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیا آپ سیٹ آگیا آج ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو دو کٹوں کے نقصان پر شکست دے دی ۔
دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک ) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیا آپ سیٹ آگیا آج ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو دو کٹوں کے نقصان پر شکست دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں افغانستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جسے نیوزی لینڈ نے 18.1بالز پر پورا کر کے سیمی فائنل میں چلی گئی۔
ابوظبی میں ہونے والے میچ میں، افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جو کہ افغانستان کے لئے ٹھیک ثابت نہیں ہوا۔
جس میں افغانستان کی ٹیم بیٹنگ کے دوران مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز ہی بنا سکی۔ اور یہ ایک آسان ہدف ثابت ہوا نیوزی لینڈ کے لئے۔
افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ گلبدین نائب نے 15 اور محمد نبی نے 14
رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سےٹرینٹ بولٹ نے17 رنزکے عوض تین وکٹیں حاصل کیں ، ٹم ساؤتھی نے 2 ، ایش سودی ،ایڈم ملن اور جیمز نیشم نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہونے والے مقابلے میں اگر افغانستان ایک رن سے بھی فتح یاب ہوتا ہے تو بھارت اچھے رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گا۔
اس طرح اب نیوز ی لینڈ بھارت اور افغانستان کو پیچھے چھوڑ کر سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔
جبکہ پاکستان پہلے ہی اس گروپ میں سے سیمی فائنل کوالیفائی کر چکا ہے۔