کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) ایک عجیب اور ناقابل یقین کیس سامنے آیا ہے۔ جس میں سہیون شریف کے سید عبداللّٰہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) ایک عجیب اور ناقابل یقین کیس سامنے آیا ہے۔ جس میں سہیون شریف کے سید عبداللّٰہ شاہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں زیرِ علاج بچے کے جسم میں دو دل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، دو دل رکھنے والے 4 سال کے بچے کا تعلق نواب شاہ قاضی احمد سے ہے اس حوالے سے بچے کے والد نے کہا کہ بیٹے کو چیک اپ کے لیے این آئی سی وی ڈی سیہون لایا تو ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹ کرائے۔
جبکہ ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بتایا کہ ٹیسٹ میں بچے کے جسم میں دو دل پائے گئے۔ ڈاکٹر معین الدین نے کہا کہ 4 سال کے کامران کا ایک دل دائیں جانب اور دوسرا بائیں جانب ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ میڈیکل سائنسز میں جسم میں دو دل کے کیسز بہت کم سامنے آتے ہیں۔اس حوالے سے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر عبدالرحمن جمالی نے کہا کہ میں نے پہلی بار ایسا کیس دیکھا ہے۔
تاہم یہ بات ماننا بہت مشکل ہے کہ ایسا ہو بھی سکتا ہے جبکہ یہ خبر ابھی تک تصدیق کہ ابتدائی مراحل میں ہے، جیسے ہی کوئی مزید تصدیق آتی ہے تو آپ کو آگاہ کرتے ہیں
بشکریہ: جاوید چوہدری