بمبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھارت اور افغانستان باہر ہو گئی پے جبکہ پاکستان سیمی فائنل میں چلا گیا ہے۔ جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان سامنے آگیا ہے۔
انڈیا میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 17 نومبر سے شروع ہو گی۔
جبکہ اس سیریز میں ویرات کوہلی، جسپریت بھمرا، راہول، محمد شامی، ایشون، پنٹ اور جڈیجا کو آرام دینے کا امکان ہے۔