دبئی ( اعتماد نیوز ڈیسک) رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مرحلے میں پاکستان نے اپنا آخری میچ سکاٹ لینڈ سے 72رنز سے جیت کا ناقابل شکست رہا اور گزشتہ پانچ سال سے عرب امارات میں ناقابل شکست رہنے کی پوزیشن کو برقرار رکھا، جبکہ بھارت کو تاریخی شکست دے کر گھر بھجوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق، حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پاکستان نے 2016 سے اب تک 16میچز کھیلے اور ان تمام میں فتح حاصل کی ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی مابین سیمی فائنل کا ٹاکرا 11 نومبر کو ہو گا ۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موجودہ ایڈیشن میں اب تک بابر اعظم نے 264 رنز بنالیے ہیں۔بابر اعظم نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف اننگز کےدوران سری لنکا کے سابق کپتان مہیلاجے وردھنیکا ریکارڈ توڑ دیا۔