اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) ایک نجی نیوز چینل کے رپورٹر اور تجزیہ نگار یونس خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے وزیراعظم عمران خان اپنے ساتھیوں کے ہمرہ محفل سماع کا لطف لے رہے ہیں۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) ایک نجی نیوز چینل کے رپورٹر اور تجزیہ نگار یونس خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے وزیراعظم عمران خان اپنے ساتھیوں کے ہمرہ محفل سماع کا لطف لے رہے ہیں۔
اسی پر تنقید کرتے ہوئے، یونس خان کا کہنا تھا کہ سادگی کا دعویٰ کرنے والے وزیر اعظم نے محفل سماء عید میلاد النبی صلی علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام پر 80 لاکھ خرچ کر ڈالے ۔ اسکو کہتے ہیں سادگی؟ ۔۔۔ اب پوچھنا یہ تھا کہ خان صاحب عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو آپ ایسے کیسے خرچ کر سکتے ہیں؟
جس کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر خاص برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل سامنے آئے اور بیان دیا کہ یہ بلکل جھوٹ ہے اور یہ ایک نجی محفل تھی اس پر کسی بھی قسم کو کوئی بھی سرکاری پیسہ خرچ نہیں کیا گیا تھا۔
درج بالا بیانے پر پھر سے یونس خان نے بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اپکی بات درست مان لیں کہ یہ نجی محفل تھی لیکن سوال وہیں پر ہے قوالوں کو کتنا پیسہ دیا گیا تھا ؟ اور یہ نجی محفل کہاں منقعد ہوئی تھی ؟ اپ جواب دیں سچ سامنے آ جائے گا ۔
جبکہ اس کے بعد ابھی تک ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ محفل میں صدر آصف علی علوی، گورنر سندھ اسماعیل سمیت دیگر پی ٹی آئی کے اہم اراکین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
جبکہ عمر نامی شخص نے کمنٹ کیا کہ یار تمُ سے کوئی پوچھے محفل سماع پہ 80 لاکھ کیسے خرچ ہو سکتے ہیں۔ بندے کتنے بیٹھے ہیں۔ کوئی سٹیڈیم تو ہے نہیں۔ پھر بھی تُم لوگ زہر تھوکنے سے باز کیوں نہیں آتے ہو۔ میرا زاتی خیال ہے 8 لاکھ کے ساتھ ایک صفرا اپنے حصے کے بہتان کا باندھ کے 80 لاکھ بنا کے بیٹھ گئے ہو کم ظرف انسان۔
جبکہ ایک عثمان نامی شخص نے لکھا ہے کہ ویسے لوگوں کا بھی منفاقت میں الگ ھی لیول ھے، اپنے گھروں کی شادیوں پہ 10 لاکھ قرضے لے کہ پانچ لاکھ مہک ملک کے مجرے پہ نچھاور کر دیتے ہیں۔ مگر حکمران سے سوال ایسے پوچھتے ہیں جیسے خود بڑے مومن ھوں۔ آپ اددگرد نظر ڈورائیں 90 فیصد ایسا ہی ھو رھا ھے۔
تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ جس محفل میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور گورنر بیٹھا ہو وہ محفل نجی خرچے پر کیسی ہو سکتی ہیں؟ احکام کو اس بارےیں وضاحت دینی چاہئے۔