اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) حکومت نے رواں مہنگائی کے طوفان میں حکومت کو ریلیف دینے کے لئے بڑا پروگرام متعارف کروا دیا۔ اس پروگرام کے لئے آپ اہل یا نہیں ؟ آپ اس پروگرام میں درخواست کیسے جمع کروائینگے ؟ اور آپ کیسے راشن لینگے ؟ مکمل تفصیلات کے بارے میں آپ کو یہاں بتایا جائے گا۔
حکومت نے احساس راشن رعایت پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ جس میں اپلائی کر کے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ہر ماہ اس مد میں حکومت سے سبسڈی لے سکتے ہیں۔
احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا آغاز شروع کو گیا ہے۔ برائے رجسٹریشن، صارفین گوگل پر احساس راشن پروگرام سرچ کر کہ وہاں دئے گئے لنک پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام کے ذریعے دکاندار بھی رجسٹرد ہو سکتے ہیں۔ اس کے کئے پورٹل کےاجراء کےموقع پر، ثانیہ نشتر نے ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں نیشنل بینک ٹیم کےساتھ ایک کریانہ دکاندارکو راشن پورٹل پر رجسٹر کروایا۔ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلیئے بینک اکاؤنٹ نمبرضروری ہے۔ جنکےاکاؤنٹ نہیں ہیں وہ نیشنل بینک کی قریبی شاخوں سےرجوع کر کے اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکے گے۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو میں، ثانیہ نشتر نئ بتایا کہ راشن پورٹل پر فی گھرانہ ایک ہی درخواست جمع ہوگی، ہر گھرانہ اندراج کیلیئےگھر کےایک فرد کو چنےگا۔ درخواست گزار گھرانے یقینی بنائیں کہ موبائل سم گھرانے کےاسی فرد کےنام پر رجسٹر ہو جو درخواست جمع کر سکتا ہے۔ احساس راشن رعایت پر عملدارآمد نیشنل بینک آف پاکستان کے اشتراک سےہورہا ہے۔
آپ اس پروگرام پر کس طرح اپلائی کر سکتے ہیں؟
کریانہ شاپ رجسٹریشن کروانے سے کیا مراد ہی؟؟ کیا کریانہ والوں کو سبسیڈائزڈ اشیاء ملیں گی کہیں سے سیل کرنے کے لیے پلیز میکانزم کی وضاحت فرما دیں؟
احساس راشن رعایت پروگرام میں اہل گھرانوں کو رعایتی نرخوں پرمخصوص اشیائے خوردونوش فروخت کرنےکے لیئےکریانہ مالکان راشن پورٹل پرخود کو رجسٹرکروا سکتے ہیں۔ بعداز رجسٹریشن، نیشنل بینک سےمنظور شدہ دکانداروں کو آٹا، خوردنی تیل اور دالوں کی فروخت پر پرکشش کمیشن دیاجائےگا۔
احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کتنی آمدنی والے گھرانے رجسڑڈ ہو سکتے ہیں؟
اس پروگرام کے تحت ملک میں بسنے والے ایسے گھرانے جن کی ماہانہ آمدنی پچاس ہزار روپے سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پورٹل پر خود کو مندرج کروا سکتے ہیں۔
اس پروگرام کے تحت دکانداروں کو رعایتی پیسے کس طرح ملے گے یا راشن ملے گا اس پروگرام کے لئے ؟
احساس راشن رعایت پروگرام میں شامل دکانداروں کا کمیشن ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔ اس لئے ان کا بنک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے یا پھر نیشنل بنک سے رجوع کریں تاکہ بنک اکاؤنٹ کھلوا سکے۔
اس کے وضاحت کریں احساس راشن پروگرام سے ہمیں کون سا فاٸدہ ہوگا اور کس حد تک فائدہ ہوگا تاکہ ہمیں پتہ چل سکے؟
احساس راشن رعایت پروگرام میں وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق اہل ٹھرائے جانے والے کم آمدنی والے دو کروڑ گھرانوں کو فی گھرانہ ایک ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی۔ یہ رعایت آٹا، خوردنی تیل اور دالوں کی خریداری پر دی جائے گی۔
اس پروگرام میں جنڈر کا ڈفرنٹ ہے؟ اس میں مرد اور عورتیں دونوں میں سے کوئی ایک اپلائی کر سکتے ہیں؟ اس میں اگر گھر کے بہت سے افراد اپلائی کریں تو اس سے ہو گا؟
جواب: ہر گھر سے ایک ہی درخواست دی جا سکتی ہے۔ ہر گھرانہ اپنے ایک فرد (خاتون یامرد) کو سلیکٹ کرے گا۔ اسکا شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کرنا ہوگا کیونکہ دکان سے رعایتی سامان گھرانے کا رجسٹرڈ فرد ہی لے سکے گا۔ خاص خیال رکھیں کہ اس فرد کا موبائل فون اور سم اسکے شناختی کارڈ پر رجسٹر ہو۔
سوال: اس کا ریپلائی کب ائے گا اور ھمیں کیسے پتہ چلے گا کہ کون سی دوکان سے ھمیں رعایت ملے گا؟
جواب: احساس راشن پورٹل پر رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دئیے جائیں گے۔ اہل ٹھہرائے جانے والے گھرانے اپنے علاقے میں نیشنل بینک کی جانب سے منظور شدہ کریانہ دکانوں سے رعایتی راشن خرید سکیں گے۔
سوال: اس پروگرام کے تحت منتخب شدہ لوگوں کو راشن کب تک ملنا شروع ہو جائیگا؟ جواب: احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدارآمد انشاءاللہ اگلے مہینے کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔
سوال: کریانہ سٹور والے کا بینک اکاونٹ نہ ہو تو وہ کسی اور کا بینک اکاونٹ استمعال کرسکتا ھے ؟
جواب: احساس راشن پورٹل پرکریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلیئے بینک اکاؤنٹ لازمی ہے۔ اگر دکاندار کا بینک اکاؤنٹ پہلے سے کسی بھی بینک میں کھلا ہوا ہے۔ وہ اسکی تفصیلات فراہم کر کے رجسٹر ہوسکتا ہے۔ لیکن جنکا اکاؤنٹ نہیں ہے وہ نیشنل بینک کی قریبی شاخ سے رجوع کر کےاپنا اکاؤنٹ کھلوائیں۔
سوال: اس پروگرام کے تحت، دکان دار کو اس کا کیا فائدہ ہو گا رجسٹریشن کروانے پر عوام کو ریلیف دینے پر؟
جواب: جو کریانہ دکاندار پورٹل رجسٹریشن اور جانچ پڑتال کےبعد احساس راشن رعایت میں شامل ہوں گے ان کو وضع کردہ قواعد کے مطابق رعایتی راشن کی سیل پر پرکشش کمیشن دیاجائےگا۔ ہر سہماہی میں کریانہ مالکان کو قرعہ اندازی کےذریعےگاڑیاں، موٹر سائیکل، موبائل فون ودیگر انعامات دئیے جائیں گے۔
سوال: میڈم ثانیہ نشتر! احساس راشن میں کریانہ سٹور کی رجسٹریشن کےلیے بینک اکاؤنٹ کا نیشنل بنک میں ہونا ضروری ہے یا کسی اور بنک میں ہوسکتا ہے ؟ جواب: احساس راشن پورٹل پر کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلیئے بینک اکاؤنٹ لازمی ہے۔
اگر دکاندار کابینک اکاؤنٹ پہلے سے کسی بھی بینک میں کھلا ہوا ہے۔ وہ اسکی تفصیلات فراہم کر کے رجسٹر ہوسکتا ہے۔ لیکن جن کا اکاؤنٹ نہیں ہے، وہ نیشنل بینک کی قریبی شاخ سے رجوع کر کےاپنا اکاؤنٹ کھلوائیں۔
اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ کسی غریب کا بھلا کو سکے اور آپ کے لئے بھی صدقہ جاریہ بن جائے گا۔