دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے سیمی فائنل سے قبل قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
دبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے سیمی فائنل سے قبل قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں بابراعظم سمیت فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہیں۔ کرکٹر کے والد نے فرطِ جذبات سے بھرپور پوسٹ میں شاعر مخدوم محی الدین کے اشعار لکھے جس کے الفاظ کچھ یوں تھے۔’حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو، چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو’۔
بابر اعظم کے والد نے قومی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا بہترین کریں، ہماری قوم بہترین ہی اپنی دعائوں میں مانگ رہی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہم کم ترین آپ کیلئے سجدے میں ہیں، پاکستان زندہ آباد۔
جبکہ مسلم لیگ نواز کی اہم رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان ہیں۔ انہوں نے کرکٹ ٹیم کے نام ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم بہترین لیڈرشپ اور کپتانی کی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں اور ٹیم کو آگے لے کرگئے ہیں ۔