لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ نواز لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ نواز لیگ کے قائد میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
رابطہ میں دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف نے حکومت پر مسلسل دبائو بڑھانے کے لئے ہر حربہ استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہیں۔
جبکہ نواز شریف نے اس بات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں قانون سازی کے دوران حکومت کو اپوزیشن کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے آنے والی حکومت کی بیساکھیاں ٹوٹ کر ختم ہو رہی ہیں۔ جبکہ اتحادیوں کی طرف سے ناراضگیاں شروع ہو گئی ہے۔
جبکہ عوام بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آگئی ہے اور انہیں بھی پتہ چل گیا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے انصاف نا ہوگا اور جو اس وقت اس حکومت کے ساتھ دیں گے وہ ملک سے دھوکہ کرینگے۔