اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کی موجودہ پالیسیوں اور مہنگائی کے طوفان نا صرف عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا بلکہ حامی بھی سر پکر کر بیٹھ گئے۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کی موجودہ پالیسیوں اور مہنگائی کے طوفان نا صرف عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا بلکہ حامی بھی سر پکر کر بیٹھ گئے۔
پاکستان کے مشہور و معروف صحافی اورتجزیہ نگار سلیم بخاری نے عمران خان پر بھروسہ کرنے کے لئے معافی مانگ لی۔
بخاری کا کہنا تھا کہ 2018 عام انتخابات میں عمران خان کی حمایت کرنے کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی اور اس پر بہت شرمندہ ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، ایک نجی نیوز چینل کے شو میں، بخاری نے اعتراف کیا کہ وہ پوری ذمہ داری سے اقرار کر رہتے ہیں کہ ان سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حمایت کی جو غلطی سرزد ہوا تھی، وہ اسے قبول کرتے ہیں اور خود کو قصور وار قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ جن پتھروں کے بڑے بڑے بت بنا رہے ہیں، ان کو زباں ملے گی تو میڈیا پر ہی کود پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بہت احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں اس کی بھاری قیمت دینی چکانا پڑے گی۔
دوسری جانب سلیم بخاری کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ سلیم بخاری کب تحریک انصاف کے حامی تھے؟ جب سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے، ہم نے انہیں صرف عمران خان پر تنقید کرتے دیکھا ہے۔