لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشے پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر چنگ چی رکشے پر خاتون کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس کیس میں پیش رفت کرکے متعلقہ لوگوں کو پکڑ لیا گیا تجا۔ جبکہ اب جاوید چوہدری کے مطابق ان دونوں پکڑے جانے والے لڑکوں کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے محمد عاطف اور عثمان ریاض کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق، عدالت میں سماعت کے دوران، متاثرہ خاتون مہوش نے ان کے حق میں بیان د ے دیا، جس پر عدالت نے دونوں کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
مزید ان کا کہنا تھا کہ وہ لڑکوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتی، جس پر ان کی درخواست ضمانت منظور ہو گئی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ گزشتہ 14 اگست کو جب یہ نا خوشگوار واقع پیش آیا تو پوری قوم نے اس پر تنقید کی اور اس کو قومی سحطح پر لے کر جایا گیا، جبکہ اب اس طرح خاتون کا پیچھے ہٹ جانا، ایسے گھٹیا قسم کے لوگوں کو مزید غلط حرکتیں کرنے کی اجاز دیتا یے۔