حسن علی کو بنگلہ دیش کے میچ کے دوران غلط حرکت پر، آئی سی سی کا ایکشن

    ڈھکہ (اعتماد نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں ہونے والے پاکستان اور بنگلہ دیش مابین میچ میں حسن علی کی غلط حرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ان پر لیول 1 کی کرکٹ کوڈ کی خلاف ورزی کا چارج لگا دیا۔

     

     

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، حسن علی نے آئی سی سی کے کوڈ اف کنڈکٹ کے آڑٹیکل 5۔2 کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس آرٹیکل میں آتا ہے کہ کوئی بھی ایسا ایکشن جو کسی کو آوٹ وغیرہ کرنے کے بعد اس کی انسلٹ کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

     

    Advertisement

     

     

    واقعہ کچھ ایسا ہوا ہے کہ حسن علی نے اپنی گیند سے جب بنگالی بلے باز نارول حسن کو آؤٹ کیا تو انہوں نے اس کی طرف طنزیہ اشاریہ کیا، جس پر آئی سی سی نے ایکشن لیا اور حسن علی کو لیول 1 میں چارج کر دیا۔

    Advertisement

     

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ لیول 1 کی خلاف ورزی میں، کھلاڑی کو ڈانٹا جاتا ہے، یا پھر اس کی آدھی میچ فیس لی جاتی ہے یا پھر ایک یا دو ڈی میریٹ پوائںٹ دیئے جاتے ہیں۔

    Advertisement

     

     

    اس پر پاکستان کے بھی نامور سیاستدانوں نے بھی حسن علی کے لئے اصلاحیہ پیغام جاری کئے کہ حسن علی کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement