اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی اعلی سطح پر تبادلے کا امکان ظاہر کر دیا۔
اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی اعلی سطح پر تبادلے کا امکان ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کی کارکردگی سے چئیرمین پی دی بی مطمئن نہیں دیکھائی دیتے، اس لیے اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں۔ جبکہ تبدیلیاں ہائی پرفارمنس سینٹر میں متوقع ہیں۔
اس کے ساتھ ہی یہ اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہے کہ وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزمان نے بھی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فی الحال وہ لاہور نہیں ہے ، وہ دراصل گزشتہ دو ماہ سے انگلینڈ میں مقیم ہیں اور وہ اس ہفتے لاہور پہنچ کر عہدے دے مستعفی ہو کر واپس پھر برطانیہ چلے جائینگے۔
دوسری طرف اطلاعات کے مطابق پاکستان کے بولنگ کوچ محمد زاہد بھی پہلے سے ہی مستعفی ہو کر واپس برطانیہ چلے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ کے سربراہ بریڈ برن بھی عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں۔
جبکہ اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ رمیز راجہ ندیم خان، جو کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ہے، ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں لگ رہے ہیں، اس لئے انہیں بھی عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہیں گردش کر رہی ہے۔