عمران خان انٹرنیشنل سپورٹس شخصیت قرار ، دبئی کا عالمی سپورٹس ایوارڈ جیت لیا

    متحدہ امارات (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک اور عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ جس میں انہیں دبئی میں عالمی اسپورٹس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

     

     

    Advertisement

    ذرائع کے مطابق، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دبئی کا بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہور محمد بن راشد المکتوم تخلیقی اسپورٹس اعزاز اپنے نام کر لیا، جبکہ یہ ایوارڈ انہیں باقاعدہ طور پر آنے والے سال میں 9 جنوری کو دیا جائے گا۔

     

     

    Advertisement

     

    بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو یہ ایوارڈ 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں ان کی واضح خدمات پر دیا جا رہا ہے۔

     

    Advertisement

     

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس ایوارڈ کے لیے عمران خان کے نام کا اعلان دبئی میں دنیا کے سب سے گہرے ڈائیونگ پول میں منعقدہ ہونے والی ایک تقریب میں کیا گیا۔

    Advertisement

     

     

    یاد رہے کہ اسی تقریب میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قرار دیا گیا ۔ یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ بین الاقوامی ایوارڈ دبئی میں ہر سال دنیا کی غیر معمولی ترین شخصیات کو نوازا جاتا ہے۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement