نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے حالات سازگار بنائے جا رہے ہیں، سینئر صحافی کا دعویٰ

    لاہور ( اعتمادنیوز ڈیسک) ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر ایک پروگرام میں نواز شریف کی واپسی کا دعویٰ کرتے ہوئے نیا بحث چھیڑ دی۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان واپس آ کر ہی رہنا اور اس مقصد کے لئے معاملات طے کیے جارہے ہیں ۔ آپ کو بتاتے چلے کہ نواز لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے بھی اس بارے بیان دے رکھا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے راستے بنائے جا رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے بھی مسلم لیگ نواز کے اہم رکن میاں جاوید لطیف نے بھی دعویٰ کر رکھا ہے کہ نواز شریف اسی سال واپس آرہے ہیں۔

     

    Advertisement

     

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو نا اہل کیا تھا وہی اب سمجھ رہے ہیں کہ نواز شریف کے سوا ان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا اور اب وہی نواز شریف کو پھر سے چوتھی بار وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے دیں گے۔

     

    Advertisement

     

    تاہم ابھی تک حکومتی اعوانوں کی طرف سے اس بارے کوئی وضاحت، تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔

     

    Advertisement