لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کے پنجاب چیپٹر میں بڑی رد بدل ہو گئی، جس میں عبدالعلیم نے بڑا قدم اٹھا لیا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) موجودہ حکومت کے پنجاب چیپٹر میں بڑی رد بدل ہو گئی، جس میں عبدالعلیم نے بڑا قدم اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق، تحریک انصاف کے اہم رکن سینئر وزیر اور پنجاب وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خبر رساں ادارے روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق، عبد العلیم خان نے سوشل میڈیا پیغام جاری کیا کہ انہوم نے وزیراعظم عمران خان سے آج ملاقات کی، جس میں عمران خان کو قائل کیا گیا ہے کہ اپنے نیوز چینل کے حوالے سے غیر جانبداری برقرار رکھنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہ ہو۔
اس لئے یہ مناسب ہے کہ وہ بطور سینئر وزیر اور بطور وزیر خوراک حکومت پنجاب سے استعفیٰ دیں دے۔
انہوں نے مزید وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وزیر اعظم نے ان درخواست تسلیم کرلی ہے۔ اس لئے وہ اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا رہے ہیں۔
تجزیہ نگار کے مطابق، بظاہر تو یہ ایک نہت ہی خوش آئین اقدام لگ رہا ہے کہ ایک وزیر نے مفاد عامہ کی خاطر اپنی نجی کاروبار کے لئے حکومتی عہدہ چھوڑ دیا۔