پی ٹی آئی کے جلسے میں’No Imran ‘کا نعرہ لگ گیا کارکن نےمائیک اٹھا کر استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئیبکے جلسے کے اختتام پر ایک شخص نے مائیک پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، پی ٹی آئی کا جلسک ختم ہونے پر ایک شخص نے اسٹیج کر طرف دوڑا اور اسٹیج پر پہنچ گیا اور مائیک پکڑ کر پاکستان کے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر ڈالا۔

     

     

    Advertisement

    اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم شہزاد نے شرکت کر کے خطاب کیا ۔ جس کے بعد ایک شخص اسٹیج پر چڑھ گیا۔

     

     

    Advertisement

    اس شخص نے مائیک ہاتھ میں لیکر پیش گوئی کی کہ سب ویسا ہی ہو گا جیسا راجا خرم شہزاد نے کہا پر وزیراعظم عمران خان نہیں ہوگے۔

     

     

    Advertisement

    اس نے مزید کہا کہ عمران خان استعفیٰ دیں تو حالات بہتر ہو سکتے ہیں جبکہ نعرہ لگایا کہ نو عمران اونلی عوام۔ لوگ اس آدمی کی اس حرکت سے حیران ہو گئے اور حیرانگی کا اظہار کیا جبکہ اسٹیج انتظامیہ نے مائیک اس شخص سے لے کر اس کو مزید بات کرنے سے روک دیا ۔

     

     

    Advertisement