عمران خان کے علاوہ کون ہے ؟ جس نے قوم کی تعمیر و صحت کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے ادارے بنائے ہو۔ کیا دنیا میں ہے کوئی جس نے یہ کارنامہ سرا انجام دیا ہو؟ شہباز گل کا دعویٰ

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کی طرف سے سوشل میڈیا پر نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کے بنے ہوئے قومی ادارے گنوا دیئے۔ انہوں نے خبر دی کہ کل عمران خان صاحب القادر یونیورسٹی کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں۔ جبکہ نمل کے بعد یہ دوسری یونیورسٹی ہے، جو وہ بنانے جارے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ خان کے علاوہ کون جس نے قوم کی تعمیر و صحت کے لئے بین الاقوامی معیار کے ادارے بنائے ہو؟

     

     

    Advertisement

    شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے نمل کالچ کی شکل میں 1 انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی یونیورسٹی اور 2 انٹرنیشنل لیول کے شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور اور پشاور میں بنا دیئے ہیں جبکہ اب دوسری یونیورسٹی اور تیسرا ہسپتال کھل رہا ہے۔ جو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور کراچی میں بن رہا ہے

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید کہا کہ کیا دنیا میں ہے کوئی جس نے یہ کارنامہ سرا انجام دیا ہو؟

     

     

    Advertisement